ارنا کے مطابق جنوبی کوریا میں عالمی یوتھ تائیکوانڈو چیپمئن شپ کے مقابلوں میں ایران کی، لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں قومی یوتھ تائیکوانڈو ٹیموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور چیپمئن شپ جیت لی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس مناسبت سے اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بڑی جیت پر کھلاڑیوں، قومی تائیکوانڈو ٹیم کے تکنیکی عملے اور تائیکوانڈو فیڈریشن کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوتھ تائیکوانڈو چیپمئن شپ کے عالمی مقابلے پہلی اکتوبر سے چھے اکتوبر تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں شہر چانچئون میں منعقد ہوئے جن میں دنیا کے 96 ملکوں کے 936 تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ورلڈ یوتھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے ان مقابلوں میں ایران کی لڑکیوں کی تائیکوانڈو ٹیم نے ایک چاندی اور چار سونے کے تغموں کے ساتھ اور لڑکوں کی ٹیم نے تین سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن اور چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
آپ کا تبصرہ